ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں /  مرکزی حکومت نے اضلاع کو زمروں میں تقسیم کردیا ، کرناٹک کے تین اضلاع ریڈ زون میں شامل

 مرکزی حکومت نے اضلاع کو زمروں میں تقسیم کردیا ، کرناٹک کے تین اضلاع ریڈ زون میں شامل

Sat, 02 May 2020 11:57:32    S.O. News Service

بنگلورو، 2؍ مئی (ایس او نیوز) مرکزی حکومت کی طرف سے کورونا وائرس کے تازہ معاملات کے بنیاد پر ملک کے تمام اضلاع کو چار زمروں میں تقسیم کرتے ہوئے جو فہرست بنائی گئی ہے ان میں ریڈ زون میں آنے والے 130 اضلاع شامل ہیں اور ان میں کرناٹک کے تین اضلاع شامل  کئے گئے ہیں ان میں بنگلورو اربن ، بنگلورو رورل ، میسورو شامل ہیں۔

زعفرانی زون میں 3 1؍ ضلاع کو شامل کیا گیا ہے ان میں بیلگاوی ، بیجاپور ، کلبرگی ، باگلکوٹ ، منڈیا ، بلاری، دھارواڑ، دکشن کنڑا ، بیدر ، چکبالا پورر ، گدگ ، اتر کنڑا اور ٹمکور، سبز زون میں ریاست  کے 14 اضلاع کو شامل کیا گیا ہے ان میں داونگیرے ، اُڈپی   ، چامراج نگر، چکمگلورو، چترادرگہ ، ہاسن ، ہاویری، کورگ ، کولار، رائچور، شیموگہ، رام نگر، کوپال اور یادگیر شامل ہیں۔

جن اضلاع کو گرین زون میں شامل کیا گیا ہے وہاں لاک ڈاؤن کے تیسرے مرحلہ کے دوران قدرے نرمیوں کا اعلان کیا گیاہے البتہ زعفرانی اور سرخ زمرے میں لا ک ڈاؤن کے نفاذ میں کچھ سختی برقرار رہے گی۔ سرخ زمرے میں دکانیں وغیرہ حسب معمول بند رہیں گی اور صرف اشیائے ضروریہ کو کھلا رکھنے کی اجازت ہوگی۔  


Share: